گلگت (الیون نیوز)۔ گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں جمعرات کی شام ایک مسافر وین بے قابو ہو کر یاسین ندی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق وین گلگت سے یاسین ویلی جا رہی تھی اور مورکہ پل کے قریب حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک شیر خوار بچہ اور دو خواتین بھی شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی افراد یاسین ویلی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔
ماخذ: ڈان









