0

جہلم پریس کلب میں صحافی کرم شہزاد مغل کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیہ اجلاس

عابد محمود چوہدری عابد محمود چوہدری

جہلم (عابد محمود چوہدری)۔ جہلم پریس کلب میں تحصیل پنڈ دادن خان کے متحرک نوجوان صحافی کرم شہزاد مغل آف جلالپور شریف کی علالت کے باعث ان کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعائیہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صحافتی برادری نے ان کی صحت و تندرستی کے لیے بارگاہِ الٰہی میں خصوصی دعائیں کیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان گولڈ میڈلسٹ کی صدارت میں منعقدہ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت مرزا قدیر بیگ نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسول مقبول ﷺ سید ناصر محمود نے پیش کی۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیگ نے نوجوان صحافی کرم شہزاد مغل کی جلد صحت یابی، صحت کاملہ اور بیماری سے مکمل نجات کے لیے خصوصی دعا کروائی۔ اجلاس میں شریک صحافیوں نے کرم شہزاد مغل کی علالت پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت انہیں جلد صحت یابی عطا فرمائے، تمام جسمانی تکالیف دور کرے اور انہیں دوبارہ صحت و توانائی کے ساتھ اپنے اہل خانہ اور صحافتی برادری کے درمیان خوش و خرم زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ صحافتی برادری نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہو کر دوبارہ اپنی صحافتی سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

اس موقع پر معروف کالم نگار و سرپرست اعلیٰ محمد امجد بٹ، سرپرست مہر محمد الیاس، چیئرمین راجہ نوبہار خان، سینئر نائب صدر چوہدری ظفر نور، نائب صدر غلام قادر مخلص، جائنٹ سیکرٹری نجف شہزاد، فنانس و انفارمیشن سیکرٹری سید ناصر محمود، آفس سیکرٹری عبدالغفار، چیئرمین ایکشن کمیٹی سید اکرم حسین بخاری، ممبران سید مستفیض اقبال بخاری، بابر راجپوت، وسیم قریشی، راجہ محمد رفیع، صدر الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی، الیاس صادق وٹو، ڈاکٹر اعجاز اعوان، ملک فدا حسین اعوان، مرزا راحیل بیگ، ڈاکٹر آفتاب احمد، چیئرمین الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود، عبدالرحمن قادری، یاسر فہمید، چوہدری تصور حسین، اومان بٹ، سید عرفان حیدر، صدر ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس چوہدری مہربان حسین، عمیر احمد راجہ، شیخ ذوالفقار علی، چوہدری دانیال عابد، مرزا فاران بیگ، مہر حیدر الیاس، صدر ڈیجیٹل میڈیا انیس الرحمن بٹ، فضل حسین، محمد ادریس، چوہدری سالک حسین، ملک محمد اصف، نعمان انصاری سمیت دیگر صحافی بھی موجود تھے۔

اللہ تعالیٰ اپنے پیارے حبیب حضرت محمد ﷺ کے صدقے کرم شہزاد مغل کو صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، ہر بیماری اور تکلیف سے محفوظ رکھے اور جلد صحت یاب فرما کر ان کے اہل خانہ اور صحافتی برادری کے لیے خوشیوں کا باعث بنائے، آمین ثم آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں