0

لیلہ–جہلم 128 کلومیٹر سڑک پانچ سال بعد مکمل، 13 ارب 53 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت

جہلم (الیون نیوز)۔ لیلہ تا جہلم 128 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک کا منصوبہ پانچ سال بعد مکمل ہو گیا ہے۔ منصوبے پر 13 ارب 53 کروڑ 80 لاکھ روپے لاگت آئی ہے اور سڑک کو 20 سے 24 فٹ چوڑائی سے بڑھا کر 76 فٹ کر دیا گیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے منصوبے کی تکمیل پر محکمہ مواصلات و تعمیرات کو مبارکباد دی اور جہلم تا پنڈ دادن خان سڑک جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سڑک کی تکمیل سے جہلم اور پنڈ دادن خان کے عوام کو سفر میں سہولت ملے گی اور علاقے میں تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ منصوبے کا آغاز 2021 میں ہوا تھا۔

ماخذ: دی نیشن، دنیا نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں