کوئٹہ (الیون نیوز) بلوچستان کی تین سرکاری جامعات کے 94 لیکچررز اور اسسٹنٹ پروفیسرز اسکالرشپ پر بیرون ملک جا کر واپس نہیں آئے۔ جامعات نے ان اساتذہ کی تعلیم پر 26 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے لیکن وہ اپنی تعلیم مکمل کرنے یا جاری رکھنے کے باوجود واپس نہ آئے۔ سب سے زیادہ 51 اساتذہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ جامعہ بلوچستان کے 25 اور سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کے 18 اساتذہ بھی شامل ہیں۔ یہ معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی جانچ پڑتال کے دوران سامنے آیا جس نے جامعات کے سربراہوں سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
ماخذ: ایکسپریس ٹریبیون، 10 نومبر 2026
0









