0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا جہلم اور پنڈ دادنخان کا دورہ، عوام کا جم غفیر

مرزا عبدالجبار بیگمرزا عبدالجبار بیگ

جہلم (مرزا عبدالجبار بیگ) گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جہلم اور پنڈ دادنخان کا دورہ کیا۔ اس موقع پر چوہدری اخلاق احمد چک بدھو، سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن، چوہدری فرخ الطاف ایم این اے کے ساتھ قافلے کی شکل میں پنڈ دادنخان روانہ ہوئے۔

چوہدری اخلاق احمد چک بدھو اپنے وفد، جس میں چوہدری ذوالفقار احمد بہلولہ، چوہدری سرفراز چک بدھو، چوہدری محسن چک بدھو، چوہدری تنویر چک بدھو، چوہدری احسان چک بدھو، طاہر جنجوعہ چک بدھو، چوہدری واصف بہلولہ، چوہدری عاقب بہلولہ و دیگر شامل تھے، کے ہمراہ چوہدری فرخ الطاف ایم این اے کی رہائش گاہ پہنچے۔

اس موقع پر ڈاکٹر فضل الحق نے چوہدری اخلاق احمد چک بدھو، سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن جہلم، اور ان کے وفد کا ڈھول کی تھاپ پر پاکستانی کرنسی نچھاور کرتے ہوئے استقبال کیا۔

اس موقع پر چوہدری اخلاق احمد چک بدھو، سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن جہلم، نے اپنے لیڈر چوہدری فرخ الطاف ایم این اے پر ایک ہزار والے پاکستانی کرنسی کے ہزاروں نوٹ نچھاور کیے اور قافلے کی شکل میں پنڈ دادنخان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے استقبال کے لیے پہنچ گئے۔

اس موقع پر چوہدری اخلاق احمد، سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن، نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں جہلم ترقی کرتا نظر آ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو رویہ سڑک اور نہر سے تحصیل پنڈ دادنخان کی پسماندگی دور ہو گی اور اس تحصیل کے باسی خوشحالی کی طرف گامزن ہوں گے۔ انہیں پُرسکون سفری سہولت بھی مہیا ہوگی۔

چوہدری اخلاق احمد نے کہا کہ چوہدری فرخ الطاف ایم این اے ہمیشہ تحصیل پنڈ دادنخان کی عوام کے مسائل حل کرنے میں کوشاں رہے ہیں اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا واضح ثبوت چوہدری فرخ الطاف ایم این اے کی ایک کال پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا استقبال کرنے کے لیے عوام کا جم غفیر تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں