0

پاکستان کے 184 کنو برآمدکنندگان کو ازبکستان کی منڈی تک رسائی مل گئی

اسلام آباد (الیون نیوز) ازبکستان کی فوڈ سیفٹی کمیٹی نے پاکستان کے 184 کنو برآمدکنندگان اور 39 پیک ہاؤسز کو ازبک منڈی تک رسائی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری کنو کی برآمدات کے نئے سیزن سے قبل منگل کو جاری ہونے والے سرکاری اعلان کے مطابق دی گئی۔ یہ پیش رفت اس لیے بھی اہم ہے کہ اکتوبر 2025 سے افغانستان کے ساتھ سرحدیں بند ہونے کے باعث پاکستانی کنو اور آموں کی برآمدات متاثر ہوئی ہیں کیونکہ افغانستان ان کی روایتی بڑی منڈی رہا ہے۔ یہ منظوری پاکستان کے محکمہ تحفظ نباتات سے رجسٹرڈ برآمدکنندگان کو متعلقہ ضوابط اور فائٹو سینیٹری شرائط پوری کرنے پر دی گئی ہے۔ اس کامیابی میں وزارت تجارت، ٹی ڈی اے پی، وزارت قومی غذائی تحفظ، ازبکستان میں پاکستان کے تجارتی مشیر اور پاکستانی سفارتخانے کی مشترکہ کوششیں شامل ہیں۔

ماخذ: ڈان، 11 نومبر 2026

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں