ترقی کا نام، خدمت کی پہچان
تحریر ۔ چوھدری عابد محمود
جہلم ایک بار پھر ترقی کی نئی کروٹ لیتا دکھائی دے رہا ہے۔ وہ شہر جو ہمیشہ تاریخ، ثقافت اور محنت کش عسکری مجاہدوں،شہیدوں،غازیوں کی دھرتی کے حوالے سے اپنی الگ پہچان رکھتا ہے، آج عملی ترقیاتی کاموں کے باعث راولپنڈی ڈویژن میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب جنرل (ر) اظہر محمود کیانی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے ضلع جہلم میں ترقیاتی منصوبوں کا ایسا جال بچھانا شروع کررکھاہے جو نہ صرف شہری سہولیات میں بہتری لا رہا ہے بلکہ عوام کے دلوں میں اعتماد بھی پیدا کر رہا ہے۔
اندرونِ شہر کی سڑکوں پر سٹریٹ لائٹس کی تنصیب سے رات کے وقت اجالے کا خواب حقیقت بن چکا ہے، جبکہ گلی محلوں میں کنکریٹ سڑکوں کی تعمیر نے عوام کو گرد و غبار اور ٹوٹ پھوٹ سے نجات دلا دی ہے۔ رابطہ سڑکوں کی بہتری سے آمدورفت آسان ہوئی ہے اور شہری زندگی میں نمایاں سہولت پیدا ہوئی ہے۔ یہ سب منصوبے اس بات کا ثبوت ہیں کہ ترقی صرف اعلانات سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ہوتی ہےصحت کے شعبے میں بھی جہلم کے لیے خوشخبریاں سامنے آ رہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال کے کمپاؤنڈ میں ٹراما سنٹر ،الطاف پارک کی بحالی ،ریڑھی بازار،سستابازار جہلم اور دینہ کے عین وسط میں واقع آشیانہ ہاؤسنگ سیکم،میں سینکڑوں بے گھر افراد کو مفت پلاٹ کی تقسیم کیے گئے سول اسپتال کے اندرکیتھ لیب جیسے اہم فلاحی،رفاحی منصوبے تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہیں، جو نہ صرف جہلم بلکہ گردو نواح کے مریضوں اور عام شہریوں کے لیے زندگی کی نئی امید ثابت ہوں گے جہلم تا للہ دو رویہ سڑک کی تعمیر ایک اہم بڑا منصوبہ ہے جو سفری سہولت کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گا۔
نوجوانوں اور کھیلوں سے وابستہ طبقے کو بھی نظرانداز نہیں کیا گیا۔ اسپورٹس جمنزیم کی تزئین و آرائش سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے جاری کام اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ قیادت مستقبل کی نسلوں کی جسمانی اور ذہنی نشوونما کو بھی اہمیت دے رہی ہے۔
ترقی کے اس سفر میں ایک اور خوش آئند قدم عوامی فلاح کے حوالے سے سامنے آیا ہے۔ جنرل (ر) اظہر محمود کیانی اور ایم این اے بلال اظہر کیانی کی زاتی کاوشوں سے جہلم کی سڑکوں پر معمر شہری، خواتین، بچے اور اسکولز، کالجز و یونیورسٹیز کے طلبہ و طالبات مفت سفری سہولیات سے مستفید ہونے جا رہے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف عوامی ریلیف کا باعث ہے بلکہ ایک فلاحی سوچ کی عکاسی بھی کرتا ہےبلاشبہ جہلم میں جاری یہ ترقیاتی کام اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ جب نیت صاف اور مقصد عوامی خدمت ہو تو ترقی خود بولنے لگتی ہے۔ آج جہلم کی سڑکیں، گلیاں، تعلیمی ادارے،اسپتال اور کھیل کے میدان گواہی دے رہے ہیں کہ خدمت کو اگر تسلسل اور خلوص کے ساتھ اپنایا جائے تو شہر واقعی بدل جاتے ہیں 29دسمبر بروز سوموار پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین گرین بس سروس کاافتتاح کریں گے اس کے بعد جہلم شہر ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوگا ہر طرف خوشحالی نظر آئے گی






