اسلام آباد (الیون نیوز)۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے دوسرے روز وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر خطاب کریں گے۔ فورم میں آئیون ہو مائنز کے چیئرمین رابرٹ فریڈ لینڈ نے کہا کہ پاکستان کے پاس معدنی وسائل کے حوالے سے منگولیا اور کانگو جیسی صلاحیت موجود ہے اور ملک عالمی سطح پر معدنی ترقی میں اہم مقام حاصل کر سکتا ہے۔ فورم کے دوران آئیون ہو اٹلانٹک اور ماری انرجیز کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔ دو روزہ فورم میں 60 سے زائد ممالک کے نمائندے، 122 نمائش کنندگان اور پانچ ہزار شرکا شریک ہیں۔ فورم کا مقصد پاکستان میں معدنی شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔
ماخذ: ڈان، ہم انگلش









