پیرس (الیون نیوز)۔ فرانس کی صحافی یونینوں نے وزیر داخلہ لارنٹ نونیز سے مطالبہ کیا ہے کہ مظاہروں کی کوریج کرنے والے صحافیوں پر پولیس تشدد بند کیا جائے اور صحافیوں کو اپنا کام کرنے دیا جائے۔ رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مطابق حالیہ ہفتوں میں صحافیوں کو کام سے روکنے کے 71 واقعات ریکارڈ ہوئے جن میں سے 44 میں جسمانی تشدد ہوا اور 29 میں سیکیورٹی فورسز ملوث تھیں۔ وزیر داخلہ نے صورتحال بہتر ہونے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ہفتے سے حالات میں بہتری آئے گی۔ فرانس میں مہنگائی اور تعلیم کے مسائل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔
ماخذ: لی ٹیمپس / اے ایف پی









