راولپنڈی (الیون نیوز) راولپنڈی کے 27 سرکاری اسکولوں میں ایک مقامی فلاحی تنظیم کے تعاون سے سولر پینل نصب کر دیے گئے ہیں۔ ضلعی تعلیمی اتھارٹی کے سربراہ یاسین بلوچ نے ڈان کو بتایا کہ سید پور روڈ پر واقع گورنمنٹ مسلم ہائی اسکول نمبر ایک میں بھی سابق طلبہ کے مالی تعاون سے شمسی توانائی کا نظام نصب کیا جا رہا ہے۔ صوبائی حکومت نے راولپنڈی کے مزید 47 اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے لیے منتخب کیا ہے اور فہرست کو حتمی شکل دے کر منظوری کے لیے لاہور بھیجا جائے گا۔ اتھارٹی کے سروے میں ضلع راولپنڈی کی 82 اسکول عمارتوں کو خطرناک قرار دیا گیا ہے۔
ماخذ: ڈان









