0

مریم نواز کا جہلم آمد پر شاندار اور فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا، حافظ اعجاز محمود جنجوعہ

سید مستفیض اقبال بخاریسید مستفیض اقبال بخاری

جہلم (سید مستفیض اقبال بخاری) — مسلم لیگ (ن) ضلع جہلم کے صدر حافظ اعجاز محمود جنجوعہ نے ضلعی سیکرٹریٹ میں ہجوم سے بھرپور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جہلم آمد پر ان کا شاندار اور فقیدالمثال استقبال کیا جائے گا۔

استقبال کی تیاریوں کے تحت مشین محلہ نمبر 3، پنک بازار اور مختلف مقامات پر وسیع انتظامات کیے گئے ہیں۔ ضلع جہلم مسلم لیگ (ن) کا گڑھ اور قلعہ ہے۔

وزیراعلیٰ نے ضلع جہلم کے لیے اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کیے ہیں، جن سے چاروں تحصیلوں میں منصوبے تیزی سے جاری ہیں اور بعض مکمل ہو چکے ہیں۔ جہلم تا للہ 128 کلومیٹر ڈوئل کیرج وے کی تکمیل، جلالپور کنڈوال نہر منصوبے کا آخری مراحل میں ہونا اور جہلم، دینہ، سوہاوہ و پنڈ دادن خان میں جدید بازاروں کا قیام ان کی جہلم سے خصوصی محبت اور ترقیاتی ترجیحات کا واضح ثبوت ہیں۔

جہلم شہر کی سیوریج سکیم، کیتھ لیب، مریم نواز اسپورٹس جمنازیم، کالا گوجراں اور جہلم میں الطاف پارک اور جہلم شہر و جی ٹی روڈ پر اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب ضلع کی ترقی میں سنگ میل ہیں، جو تاریخ میں سنہرے الفاظ میں یاد رکھے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے، مسلم لیگ (ن) اپنے قائدین کے ہر فیصلے پر اعتماد کرتے ہوئے لبیک کہے گی، اور کارکنان متحد ہو کر وزیراعلیٰ کی قیادت میں ترقی کا سفر آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔

پریس کانفرنس میں سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی مرزا راشد ندیم، خان ظہیر خان، ناصر عنایت، لیبر ونگ کے صدر خان ذوالفقار خان اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ماخذ: الیون نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں