چوہدری عابد محمودجہلم (عابد محمود چوہدری) جہلم پریس کلب کے نومنتخب صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان سمیت تمام عہدیداران نے حلف اٹھا لیا۔ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما، رکن قومی اسمبلی اور وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقدہ پروقار تقریب میں سماجی، فلاحی، صحافتی اور تجارتی تنظیموں کے نمائندگان، معززین شہر اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور ہال شرکاء سے کھچا کھچ بھر گیا۔ مہمان خصوصی کا استقبال ڈھول کی تھاپ اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے کیا گیا۔
تقریب کا آغاز جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیگ کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جبکہ سید ناصر محمود نے نعت رسول مقبول ﷺ پیش کی۔ اسٹیج پر مہمان خصوصی بلال اظہر کیانی کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈی ایس پی سٹی ملک محمد اکرم بھی موجود تھے، جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سینئر صحافی و کالم نگار محمد امجد بٹ نے انجام دیے۔
حلف اٹھانے والوں میں سرپرست اعلیٰ محمد امجد بٹ، سرپرست مہر محمد الیاس، چیئرمین راجہ نوبہار خان، صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان، سینئر نائب صدر چوہدری ظفر نور، نائب صدر غلام قادر مخلص، جنرل سیکرٹری مرزا قدیر بیگ، جوائنٹ سیکرٹری نجف شہزاد، انفارمیشن سیکرٹری سید ناصر محمود، فنانس سیکرٹری راجہ سہیل کیانی، آفس سیکرٹری عبدالغفار آزاد، چیئرمین ایکشن کمیٹی سید اکرم حسین بخاری اور ارکان وسیم قریشی، راجہ محمد رفیح، سید مستفیض اقبال بخاری اور بابر راجپوت شامل تھے۔
تقریب میں سابق صدور ملک وسیم اختر اور چوہدری عابد محمود، ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹس کے صدر چوہدری مہربان حسین، سابق جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو، شیخ ذوالفقار علی ذوالفقار، دینہ ڈیجیٹل کلب کے صدر یاسر صدیق، عبدالباسط مجاہد، شیخ عتیق الرحمن، رانا رفاقت علی، سابق تحصیل ناظم چوہدری غلام احمد زمرد، جہلم چیمبر آف کامرس کے صدر اظہر اقبال ڈار، اپنا گھر فلاحی تنظیم کی سی ای او ڈاکٹر آسیہ ممتاز، مقامی اخبار کے چیف ایڈیٹر راحیل خلیل، مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک محمد اقبال، جنرل سیکرٹری عبدالرشید بٹ، میرج ہالز ایسوسی ایشن کے صدر راجہ محمد سعید، وکیل بلال سعید، صرافہ ایسوسی ایشن کے صدر راجہ اظہر محمود، سبزی و فروٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری مظہر، جنرل سیکرٹری اللہ بخش بلوچ اور سابق صدر پی ایم اے ڈاکٹر ملک حفیظ الرحمن بھی شریک ہوئے۔
صدر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے مہمان خصوصی کو خوش آمدید کہتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی بلال اظہر کیانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ جہلم کے صحافی ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں اور مثبت، تعمیری اور ذمہ دارانہ صحافت ان کا طرہ امتیاز ہے۔ انہوں نے صحافیوں کے اتحاد اور مثبت صحافت کو سراہتے ہوئے نو منتخب عہدیداران کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ڈاکٹر سہیل امتیاز خان نے بلال اظہر کیانی، اظہر اقبال ڈار، ڈی سی میر رضا اوزگن، ڈاکٹر آسیہ ممتاز اور دیگر مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں۔
ماخذ: الیون نیوز — جہلم









