اسلام آباد (الیون نیوز) فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے گریڈ 16 سے 20 تک مختلف محکموں میں طبی، انتظامی، انجینئرنگ، سائنسی، مالیاتی، قانونی اور دیگر شعبوں کی متعدد آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان: اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر (17) 160؛ فیڈرل میڈیکل کالج: ڈیمانسٹریٹر (17) 25؛ منصوبہ بندی کی وزارت، اکنامسٹ گروپ (17) 12؛ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، اسلام آباد: پروفیسر (20) 6، ایسوسی ایٹ پروفیسر (19) 2۔
اے ایف آئی آر ایم: نرس (16) 10؛ جی ایچ کیو: سولین میڈیکل پریکٹیشنر (17) 4؛ ریلوے: اسسٹنٹ انجینئر (17) 3، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (17) 4، اسسٹنٹ کنٹرولر اور اسسٹنٹ مکینیکل انجینئر 2، 2، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل (17) 1؛ منصوبہ بندی کی وزارت: ڈپٹی چیف، اسسٹنٹ چیف اور ریسرچ افسران۔
دفاع اور جی ایچ کیو میں سائنسی، آرڈیننس، سکیورٹی اور مالیاتی شعبوں کی آسامیاں بھی ہیں، جن میں اے ایف آئی پی پیتھالوجی: جونیئر سائنٹفک آفیسر (16) 2؛ قانون: اسسٹنٹ ڈرافٹس مین (18) 1؛ مذہبی امور: اسسٹنٹ ڈائریکٹر (17) 1؛ قومی ورثہ: ڈپٹی ڈائریکٹر (18) 1؛ فنانس: بجٹ پبلیکیشن آفیسر (18) 1۔
گلگت بلتستان کے محکموں میں بھی متعدد آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمیشن کے مطابق صوبائی، علاقائی اور خواتین کا کوٹہ مختص ہے؛ امیدوار اہلیت، تعلیم، تجربہ، عمر اور کوٹے کی تفصیلات اشتہار میں دیکھ سکتے ہیں۔
ماخذ: فیڈرل پبلک سروس کمیشن









