
الیاس صادق وٹو
خبر دینے والے
جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شفیق احمد چوہدری کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ضلع بھر میں 14 سرچ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران 422 افراد، 161 مکانات اور 25 ہوٹلوں اور بس اڈوں کی چیکنگ کی گئی۔ تھانہ سٹی، تھانہ کالا گجراں، تھانہ چوٹالہ اور تھانہ پنڈ دادن خان کی حدود میں کارروائیوں کے دوران 2 اشتہاری مجرمان، 3 غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں اور شراب کے ایک سپلائر کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار شراب سپلائر کے قبضے سے 102 بوتلیں شراب بھی برآمد کر لی گئیں۔
ترجمان پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اردگرد پر نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک شخص، غیر قانونی مقیم فرد یا مجرمانہ سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی تھانے یا ہیلپ لائن 15 پر دیں۔ بروقت اطلاع سے بڑے جرائم کی روک تھام اور امن و امان کے قیام میں مدد ملتی ہے۔
ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ماخذ: الیون نیوز — جہلم









