0

ایکو وزرائے خارجہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں، علاقائی تجارت اور رابطوں پر غور

اسلام آباد (پی ٹی وی نیوز)۔ اقتصادی تعاون تنظیم (ایکو) کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کا 30واں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس آج اور کل (15 اور 16 نومبر) اسلام آباد میں ہو رہا ہے۔ اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔ ایجنڈے میں رکن ممالک کے درمیان تجارت کی توسیع، رابطوں کا فروغ اور اقتصادی تعاون شامل ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی شرکت متوقع ہے جبکہ افغانستان کی طالبان انتظامیہ اجلاس میں شامل نہیں۔ ایکو کے 10 رکن ممالک ہیں اور یہ تنظیم علاقائی تجارت و تعاون کے فروغ کے لیے کام کرتی ہے۔ اجلاس میں علاقائی تجارتی راہداریوں اور اقتصادی روابط کو مضبوط بنانے پر غور کیا جائے گا۔ (ماخذ: ڈیلی پاکستان)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں