کوئٹہ (پی ٹی وی نیوز)۔ بلوچستان اسمبلی نے گزشتہ روز متفقہ طور پر قرارداد منظور کی ہے کہ صوبے کے تمام سرکاری پرائمری اسکولوں میں بنیادی عربی لازمی مضمون بنائی جائے۔ قرارداد جے یو آئی ف کی رکن شاہدہ رؤف نے پیش کی تاکہ بچے عام قرآنی الفاظ اور ان کے معانی سمجھ سکیں۔ قرارداد میں سادہ، معیاری اور جماعت وار نصاب تیار کرنے، تربیت یافتہ اساتذہ کی تعیناتی اور معیاری کتب کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ بنیادی عربی کی تعلیم سے بچوں کو قرآن پاک کے الفاظ اور ان کے معانی سمجھنے میں مدد ملے گی اور ان کی دینی تعلیم کی بنیاد مضبوط ہوگی۔ قرارداد کی منظوری کو صوبے میں دینی و تعلیمی اصلاحات کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ (ماخذ: ڈان)
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









