لاہور: پاکستان مرکزی مسلم لیگ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ نوٹس پارٹی کے صدر خالد مسعود سندھو کی ہدایات پر پاک لاء فرم لاہور کے وکلاء محمد عامر حبیب، رانا محمد عبدالحفیظ اور شیخ محمد نعیم مظہر کی جانب سے 13 نومبر کو جاری کیا گیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز نے اپنے ذاتی ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر خطابات میں پارٹی کو “دہشت گرد جماعت” اور “غیر قانونی/کالعدم جماعت” قرار دیا، جبکہ پارٹی الیکشن کمیشن آف پاکستان میں باقاعدہ رجسٹرڈ ہے اور 2022 سے جمہوری عمل میں شریک ہے۔ نوٹس کے مطابق پارٹی نے 2024 کے عام انتخابات میں “کرسی” کے انتخابی نشان پر حصہ لیا اور 8 نومبر 2026 کو حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں دوسری بڑی جماعت کے طور پر سامنے آئی۔
نوٹس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ سات روز کے اندر الزامات پر معافی مانگیں، سوشل میڈیا سے متعلقہ پوسٹیں حذف کریں اور آئندہ ایسے بیانات نہ دینے کی












