پیرس: فرانس میں مہنگائی اور پولیس کے اختیارات سے متعلق نئے بل کے خلاف آج مسلسل پانچویں ہفتے مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پیرس میں مرکزی ریلی آج دوپہر ایک بجے (پاکستان میں شام 5 بجے) ری پبلک سے باستیل ہوتے ہوئے نیشن تک جائے گی۔ حکام کے مطابق پیرس میں 30 سے 60 ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے اور ملک بھر میں تقریباً 70,000 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ مظاہروں میں یلو ویسٹ تحریک، طلبہ، ٹریڈ یونینز اور بچوں کے حقوق کے کارکن شریک ہیں۔ مظاہرین اس بل کی مخالفت کر رہے ہیں جس میں پولیس اہلکاروں کو ہتھیار استعمال کرنے پر قانونی تحفظ دیا جا رہا ہے — ناقدین اسے “قتل کا لائسنس” قرار دے رہے ہیں۔ یونینوں نے کم از کم اجرت میں 0.6 فیصد اضافے کی حکومتی پیشکش مسترد کرتے ہوئے منگل کو نئی ہڑتال کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ (ماخذ: اے ایف پی)
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









