0

لاہور فیصل آباد ریل سروس 15 نومبر سے بحال، سیلاب سے تباہ پل کی مرمت مکمل

لاہور (الیون نیوز) لاہور فیصل آباد ریلوے سیکشن پر ٹرین سروس 15 نومبر سے بحال کر دی جائے گی۔ پاکستان ریلوے کی انجینئرنگ ٹیموں نے شیخوپورہ کے قریب اگست کے سیلاب میں گرنے والے ریلوے پل کی بحالی کا کام تقریباً مکمل کر لیا ہے۔ پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو حفیظ اللہ نے بتایا کہ نئے پشتے کی تعمیر اور پٹڑی بچھانے کا کام آخری مرحلے میں ہے اور اگلے چند روز میں آزمائشی ٹرین چلائی جائے گی۔ وفاقی وزیر ریلوے 15 نومبر کو سروس کا باضابطہ افتتاح کریں گے۔ اس روٹ پر شالیمار ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس اور کراکرم ایکسپریس سمیت مال بردار ٹرینیں چلیں گی۔ سیلاب کے باعث راوی اور چناب میں طغیانی اور نالہ ڈیگ و بھیر میں شگاف پڑنے سے پل کے نیچے کی مٹی بہہ گئی تھی۔

ماخذ: ڈان، 9 نومبر 2026

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں