0

آر پی او کا دورہ جہلم: جلالپور شریف اور پنڈدادنخان میں کھلی کچہریاں، نئے تھانے کی عمارت کا افتتاح

جہلم (الیون نیوز) ریجنل پولیس افسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے ڈی پی او جہلم شفیق احمد چوہدری کے ہمراہ ضلع جہلم کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانہ جلالپور شریف اور تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہریاں لگائیں، شہریوں کی درخواستیں خود سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی میرٹ اور قانون کے مطابق فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے۔ آر پی او نے تھانہ پنڈدادنخان کے مختلف شعبوں اور پولیس خدمت مرکز کا معائنہ کیا اور تھانہ جلالپور شریف کی نئی تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی خدمت کے لیے ہے اور شہریوں کے مسائل کا بروقت اور شفاف حل پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام تک خود پہنچنا اور ان کی شکایات ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے۔

ماخذ: جہلم اپڈیٹس، 8 نومبر 2026

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں