راولپنڈی (الیون نیوز) مقامی عدالت نے پیر کو اینکر پرسن ربیعہ احسن کے مبینہ قتل کے مقدمے میں ان کے شوہر احسن کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ ربیعہ احسن گزشتہ روز گلشن آباد، اڈیالہ روڈ میں واقع اپنے گھر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوئی تھیں اور ان کی لاش گھر کے بیڈ روم سے ملی تھی۔ سٹی پولیس افسر حسن مشتاق سکھیرا کے مطابق مقتولہ کو سامنے سے گردن کے نیچے ایک گولی لگی تھی۔ تھانہ صدر بیرونی میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 اور پنجاب آرمز ترمیمی آرڈیننس کی دفعہ 2-اے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ربیعہ احسن ماضی میں ہمنیوز اور جی ٹی وی سے وابستہ رہیں اور آخری وقت میں 92 نیوز سے منسلک تھیں۔ خاتونِ اول آصفہ بھٹو زرداری نے ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ماخذ: ڈان، 9 نومبر 2026









