0

مریم نواز حکومت کا للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک منصوبے سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا مسلم لیگ نون کا فارم 45 سے ہے، فواد چوہدری

جہلم (الیون نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے للِہ تا جہلم دو رویہ سڑک کے منصوبے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا اس منصوبے سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا مسلم لیگ (ن) کا فارم 45 سے ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر 6 نومبر کو جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ اس منصوبے کی منظوری پر سابق وزیراعظم عمران خان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ان کی درخواست پر للِہ تا جہلم سڑک منظور کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے مبینہ رویے کے باعث منصوبے میں چار سال کی تاخیر ہوئی اور اب بدترین ردوبدل کے بعد سڑک کا صرف ایک حصہ تعمیر ہوا ہے۔ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ اگر انہیں دوبارہ موقع ملا تو وہ اس پوری سڑک کو اصل منصوبے کے مطابق دو رویہ بنوائیں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا 10 نومبر کو دورہ جہلم متوقع ہے جس میں اس منصوبے کا افتتاح بھی متوقع ہے۔

ماخذ: جہلم اپڈیٹس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں