تل ابیب (الیون نیوز) اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ انہوں نے حزب اختلاف کے رہنما اور سابق آرمی چیف گادی آئزن کوٹ کو ملک کی نئی حکومت بنانے کی کوشش کا مینڈیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئزن کوٹ کی جماعت یشار کے پاس کنیسٹ میں 21 نشستیں ہیں۔ مینڈیٹ کی باضابطہ تقریب اتوار کی شام یروشلم کے وقت کے مطابق پانچ بجے ہوگی جس کے بعد آئزن کوٹ کے پاس حکومت بنانے کے لیے 28 دن ہوں گے جس میں 14 دن کی توسیع بھی ممکن ہے۔ اس دوران بنیامین نیتن یاہو وزیراعظم رہیں گے۔ یاد رہے کہ 120 رکنی کنیسٹ کے 67 اراکین نے آئزن کوٹ جبکہ 46 نے نیتن یاہو کی سفارش کی تھی اور سات اراکین نے کسی کی سفارش نہیں کی تھی۔ حکومت بنانے کے لیے 61 نشستوں کی حمایت درکار ہوگی۔
ماخذ: این ڈی ٹی وی / دی نیشنل









