کراچی — وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی زین العابدین انصاری کی خصوصی ہدایات پر کے ڈی اے کے اسٹیٹ اور انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ایک کارروائی میں 22 سال سے غیر قانونی قبضے میں موجود قیمتی رفاہی اراضی واگزار کرا لی۔ کارروائی کے دوران رفاہی پلاٹ پر قائم غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کی گئی اور چھوٹے مکانات مسمار کر کے زمین کو تجاوزات سے پاک کر دیا گیا۔ واگزار کرائی گئی زمین قصبہ ٹاؤن ٹاؤن شپ میں واقع تقریباً 2300 مربع گز کا رفاہی پلاٹ ہے، جس کی شناخت پلاٹ نمبر ایس ٹی 37/4 کے طور پر ہوئی ہے اور یہ ایوان اتحاد سینٹر کے نام پر ہے۔
ماخذ: اردو پوائنٹ / اے پی پی، 4 نومبر 2026۔









