فیصل آباد — فیصل آباد میٹرو بس پراجیکٹ کے راستوں میں آنے والے 670 پرانے درختوں کو تین مقامات پر ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ باقی 125 درختوں کی منتقلی کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔ اب تک کلیم شہید پارک میں 367، باغ جناح میں 166 اور دھوبی گھاٹ گراؤنڈ (اقبال پارک) میں 137 درخت منتقل کیے جا چکے ہیں۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی / سابق چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) زاہد سعید نے باغ جناح میں قائم ٹری ٹرانسپلانٹیشن آرچرڈ کا دورہ کیا۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حمید شیخ نے آرچرڈ کے قیام کے مقاصد سے آگاہ کیا اور کہا کہ آئندہ موسم بہار تک یہ درخت مکمل طور پر سرسبز و شاداب ہو کر ایک شاندار باغ کی صورت اختیار کر لیں گے۔
ماخذ: اردو پوائنٹ / اے پی پی، 4 نومبر 2026۔









