ملتان — کمشنر ملتان عامر کریم خان نے کہا ہے کہ سول سروس مراعات اور عہدوں کا نام نہیں بلکہ عوام کی خدمت اور معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے کی ذمہ داری ہے۔ 54ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کے زیر تربیت افسران سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ افسران کو اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکل کر کام کرنا چاہیے، کیونکہ اصل ذمہ داری صرف فائلیں نمٹانا نہیں بلکہ عوام کو ریلیف دینا ہے۔ کمشنر نے بتایا کہ الما میٹر رابطہ مہم کے تحت ملتان ڈویژن کے 14 تعلیمی اداروں میں 40 کروڑ روپے مالیت کے بہتری کے منصوبے مکمل ہو چکے ہیں، جبکہ 320 سماعت سے محروم بچوں کو سماعتی آلات اور اسپیچ تھراپی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
ماخذ: اردو پوائنٹ / اے پی پی، 4 نومبر 2026۔









