0

للہ بھروانہ دوہرے قتل کیس کا فیصلہ، دو مجرمان کو دو دو بار عمر قید اور جرمانے کی سزا

ایڈیشنل سیشن جج پنڈ دادنخان نے للہ بھروانہ دوہرے قتل کیس کا تقریباً تین سال بعد فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر دو ملزمان محمد زعفران اور لال خان کو دو دو بار عمر قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے، یعنی مجموعی طور پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے سترہ اور اٹھارہ اکتوبر دو ہزار تئیس کی درمیانی شب پسند کی شادی کرنے والے رحمان رسول ولد محمد اسماعیل اور ان کی اہلیہ کو مسجد کے صحن میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ دوہرے قتل کا مقدمہ مقتول رحمان رسول کی والدہ کی مدعیت میں تھانہ للہ میں درج کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا تھا، جب کہ مقدمے کا ٹرائل عدالت میں جاری رہا۔ تقریباً تین سال تک جاری رہنے والی عدالتی کارروائی کے دوران شواہد اور گواہان کا جائزہ لیا گیا، اور بالآخر عدالت نے دونوں ملزمان کو سزا سنائی۔

ماخذ: صارف کی بھیجی ہوئی خبر۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں