حکومت نے چھوٹی صنعتوں کو عالمی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت اجلاس میں ایس ایم ای برآمدات بڑھانے پر غور ہوا۔اجلاس میں چھوٹے برآمدکنندگان کو قرضوں کی فراہمی اور مالی مشکلات دور کرنے پر زور دیا گیا۔ انہیں حکومتی مراعات سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم کی تجویز بھی پیش کی گئی۔بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت اور جدید مشینری کے حصول کی مشکلات کا جائزہ لیا گیا۔ آئی ٹی و سافٹ ویئر کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع اور زرعی و غذائی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کی سہولتوں پر بھی بات ہوئی۔متعلقہ وزارتوں اور اداروں کو برآمدکنندگان کی تجاویز پر مشترکہ اقدامات کی ہدایت دی گئی۔ بلال اظہر کیانی نے مالی و انتظامی رکاوٹیں دور کرنے کے لیے تعاون کا یقین دلایا۔ماخذ: الیون نیوز
0
- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل









