0

قومی ایئرلائن پی آئی اے میں پہلا ڈریم لائنر طیارہ شامل

پاکستان کی قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اپنی بین الاقوامی خدمات کو جدید معیار تک پہنچانے کے لیے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ اس کے بیڑے میں پہلا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ شامل ہو گیا ہے۔پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق پہلا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر پاکستان آ گیا ہے۔ لیز پر لیا گیا یہ جدید طیارہ لندن سے پرواز پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد پہنچا۔ ترجمان کے مطابق یہ پاکستان کی کسی ایئرلائن کا پہلا بوئنگ 787-9 ہے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر سی ای او ایئر وائس مارشل عامر حیات نے طیارے کا استقبال کیا۔ یہ طیارہ دوران پرواز تفریح اور کشادہ کیبن جیسی سہولتوں سے لیس ہے۔ ترجمان کے مطابق ڈریم لائنر کی شمولیت سے پی آئی اے کا بین الاقوامی نیٹ ورک مضبوط ہوگا اور مسافروں کو عالمی معیار کی آرام دہ سفری سہولتیں ملیں گی۔ماخذ: الیون نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں