اسلام آباد ( الیون نیوز ) وفاقی حکومت کے قرضوں کے ماضی کے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے قرضے بڑھ کر 79882 ارب تک پہنچ گئے ایک سال میں وفاقی حکومت نے 6846 ارب کا اضافہ کیا تفصیلات کے مطابق اپریل 2022 تا اپریل 2026 تباہی کا سفر: ریکارڈ قرضے اور ڈوبتی معیشت۔ وہ جو معیشت بچانے آئے تھے، انہوں نے ملک کو قرضوں کی دلدل میں دفن کر دیا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق وفاقی حکومت کے قرضے بڑھ کر نئی بلند ترین سطح 79,882 ارب روپے پر پہنچ گئے۔ گزشتہ ایک سال میں 6,846 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ ماہ فروری 2026 میں ایک ماہ کے دوران قرضہ 555 ارب روپے بڑھا۔عمران خان کی حکومت کو جس “معاشی بہتری” اور “مہنگائی ختم کرنے” کے نام پر ہٹایا گیا تھا، اس کا نتیجہ آج ہر پاکستانی بھگت رہا ہے۔ 9 اپریل 2022 کے بعد سے شروع ہونے والا یہ لاقانونیت اور فسطائیت کا سفر آج ملک کو اس مقام پر لے آیا ہے جہاں ہر روز اربوں روپے کا نیا قرضہ لیا جا رہا ہے، جی ڈی پی جمود کا شکار ہے اور عام آدمی کی کمر مہنگائی اور ٹیکسوں نے توڑ دی ہے۔یہ اعداد و شمار ثابت کر رہے ہیں کہ جب ملک میں آئین اور قانون محض ایک شخص کو جھکانے کے لیے تبدیل ہونے لگیں اور عوامی مینڈیٹ کے حامل لیڈر کو دیوار سے لگا کر نااہلوں کو مسلط کیا جائے تو معیشت اسی طرح وینٹی لیٹر پر چلی جاتی ہے۔ ترجمان پاکستان تحریک انصاف
0- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






