جہلم میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی پر پیرا فورس کا کریک ڈاؤن متعدد ریسٹورنٹس سیل
جہلم (الیون نیوز)حکومت کی جانب سے جاری کردہ اوقات کار کی پابندیوں (austerity measures) پر عمل نہ کرنے والے کاروباروں کے خلاف پیرا فورس نے سخت کارروائی کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے تمام کاروبار رات 8 بجے جبکہ ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ ان احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر آج پیرا فورس نے جہلم میں متعدد ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔
جن میں حبیبی ۔ دیسی فلیم۔نمک منڈی۔پیزا لیشیئس۔النور ٹک شاپ اور تندوری شامل ہیں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات توانائی بچت اور حکومتی پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔شہریوں اور کاروباری حضرات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات کی پابندی کریں تاکہ کسی قسم کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔






