0

فرانس میں پاکستانی نژاد افضال چوہدری میئر کے انتخابی میدان میں فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک قابلِ فخر خبر سامنے آئی ہے

فرانس+لومیرو(ملک وسیم اختر)فرانس میں پاکستانی نژاد امیدوار افضال چوہدری میئر کے انتخابی میدان میں
فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک قابلِ فخر خبر سامنے آئی ہے۔ پاکستانی نژاد فرانسیسی شہری افضال چوہدری، جن کا تعلق پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم سے ہے، فرانس کے شہر لومیرو میں میئر کے عہدے کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں۔ یہ امر نہ صرف پاکستانی کمیونٹی بلکہ بالخصوص ضلع جہلم کے لوگوں کے لیے بھی باعثِ اعزاز سمجھا جا رہا ہے کہ ایک پاکستانی نژاد شخصیت فرانس کی مقامی سیاست میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے۔
اسی سلسلے میں حال ہی میں ایک بڑی علاقائی میٹنگ منعقد کی گئی جس میں مقامی رہائشیوں اور کمیونٹی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مختلف مقررین نے خطاب کیا اور افضال چوہدری کی قیادت اور خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔
اجلاس کے اختتام پر میئر کے امیدوار افضال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے علاقے کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے انہیں کامیاب کیا تو وہ مقامی مسائل کے حل، ترقیاتی کاموں اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔
اپنی تقریر کے دوران افضال چوہدری نے عالمی مسائل پر بھی کھل کر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے فلسطین، غزہ اور کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم اور محکوم قوموں کے حقِ خودارادیت اور انسانی حقوق کی حمایت ضروری ہے۔
ان کے خطاب کو حاضرین نے بھرپور انداز میں سراہا اور شرکاء نے افضال چوہدری کو اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلایا۔ مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ افضال چوہدری مستقبل میں میئر منتخب ہو کر علاقے کی مثبت ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ فرانس میں پاکستانی نژاد افراد کی سیاست میں بڑھتی ہوئی شرکت نہ صرف پاکستانی کمیونٹی کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان سماجی اور ثقافتی تعلقات کو بھی مزید مضبوط بنانے کا ذریعہ بن رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں