0

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اعلان

پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اعلان
لاہور(الیون نیوز)حکومتِ پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کا اعلان کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے اوقات کا اطلاق 19 جنوری 2026 سے 15 اپریل 2026 تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے تحت سنگل شفٹ اسکولوں میں طلبہ کے لیے پیر سے جمعرات تک اسکول کا وقت صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بج کر 15 منٹ تک ہوگا، جبکہ جمعہ کے روز اسکول صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔
ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ پیر سے جمعرات صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بجے تک اور جمعہ کے روز صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک ہوگی۔ جبکہ دوپہر/شام کی شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر 2 بج کر 15 منٹ سے شام 4 بج کر 45 منٹ تک اور جمعہ کو بھی یہی اوقات لاگو ہوں گے۔
اساتذہ کے لیے بھی اوقاتِ کار کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سنگل شفٹ اسکولوں میں اساتذہ پیر سے جمعرات صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بج کر 45 منٹ تک اسکول میں موجود رہیں گے، جبکہ جمعہ کو صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک حاضری لازم ہوگی۔
ڈبل شفٹ اسکولوں میں اساتذہ صبح کی شفٹ میں پیر سے جمعرات صبح 10 بجے سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک اور جمعہ کو صبح 10 بجے سے 12 بج کر 30 منٹ تک فرائض سرانجام دیں گے، جبکہ شام کی شفٹ میں پیر سے جمعرات دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے اور جمعہ کو دوپہر 2 بجے سے شام 4 بج کر 45 منٹ تک حاضری ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ ان اوقات کے دوران سبق کی تیاری، پروفیشنل ڈویلپمنٹ، تربیتی سرگرمیوں، تعلیمی و ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ مزید برآں، ہر دوسرے ہفتے ہفتہ کے روز بھی اساتذہ کی حاضری صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوگی۔
محکمہ تعلیم نے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز (DEAs) کو ہدایت کی ہے کہ نوٹیفکیشن پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ تاہم ضلعی چیف ایگزیکٹو افسران کو لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکولوں کے اوقات میں 15 منٹ تک رد و بدل کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں