جرمنی میں چوروں نے دیوار میں سوراخ کر کے بینک لوٹ لیا
جرمنی (الیون نیوز )تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ چوری کی یہ واردات جرمنی کے مغربی شہر گیلسن کرچن میں اسپارکاس بینک کی ایک برانچ میں پیش آئی۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ چوروں نے کرسمس کی چھٹی کے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بینک کی دیوار میں سوراخ کیا اور 10 ملین یوروز اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق چوری کی واردات کا علم تب ہوا جب بینک میں لگا فائر الارم بجا، اور پھر اگلے روز بینک صارفین کو بھی چوری کا علم ہوگیا جس پر درجنوں مشتعل صارفین نے بینک کے سامنے جمع ہو کر نعرے لگائے۔
پولیس نے کہا کہ عینی شاہدین نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے ہفتے کی رات کئی مردوں کو ایک ملحقہ پارکنگ گیراج کی سیڑھیوں میں بڑے بیگ اٹھائے ہوئے دیکھا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔






