0

نوکیا 3310 کو لانچ ہوئے 25 سال مکمل، دنیا کا لیجنڈری فون آج بھی یاد کیا جاتا ہے

نوکیا 3310 کو لانچ ہوئے 25 سال مکمل، دنیا کا لیجنڈری فون آج بھی یاد کیا جاتا ہے

(الیون نیوز) آج سے ٹھیک 25 سال قبل موبائل فون کی دنیا میں ایک ایسا ماڈل متعارف ہوا جو اپنی سادگی، مضبوطی اور پائیداری کی وجہ سے “لیجنڈ” کہلایا — نوکیا 3310۔

اس فون نے لانچ کے بعد عالمی سطح پر بے پناہ مقبولیت حاصل کی اور 12 کروڑ 60 لاکھ سے زائد سیٹس فروخت ہو کر اسے دنیا کے سب سے زیادہ کامیاب فونز میں شامل کر دیا۔

نوکیا 3310 اپنی زبردست بیٹری ٹائمنگ، کلاسک اسنییک گیم اور سب سے بڑھ کر انتہائی مضبوط باڈی کی بدولت آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ وقت گزرنے کے باوجود یہ فون ایک کلچرل آئیکون سمجھا جاتا ہے، اور اکثر صارفین اسے موبائل فونز کی تاریخ کا “ناقابلِ شکست ہیرو” قرار دیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں