0

گاڑی کی رجسٹریشن کا نیا نظام، 31 اگست تک ٹوکن ٹیکس جمع کرانے پر خصوصی رعایت

گاڑی کی رجسٹریشن کا نیا نظام، 31 اگست تک ٹوکن ٹیکس جمع کرانے پر خصوصی رعایت

جہلم .الیون نیوز (نمائندہ خصوصی) محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب کی جانب سے گاڑی مالکان کے لیے نئی مہم “اپنی گاڑی – اپنا نمبر” کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت گاڑی کی فوری رجسٹریشن ممکن بنائی گئی ہے جبکہ یکم ستمبر سے ہر قسم کی گاڑی کے ٹرانسفر پر اضافی فیس عائد کی جائے گی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق جن گاڑیوں کی بروقت رجسٹریشن نہیں کرائی گئی، انہیں بینک میں جمع کرائی گئی فائلوں کے ساتھ ریجیکٹ کر دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ بغیر رجسٹریشن گاڑی رکھنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

محکمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ فنانس ایکٹ 2025-26 کے تحت ٹوکن ٹیکس 31 اگست تک جمع کروائیں اور 10 فیصد خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھائیں۔

مزید معلومات اور رہنمائی کے لیے محکمہ ایکسائز کی ہیلپ لائن 1035 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے یا سرکاری ویب سائٹ www.excise.punjab.gov.pk پر وزٹ کیا جا سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں