جہلم( بیورورپورٹ)جہلم
حکومت پنجاب نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کے نظام میں انقلابی تبدیلیوں کا اعلان کرتے ہوئے ایک نیا سٹم متعارف کرا دیا ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے زرائع کےمطابق اگست 2025 کے پہلے ہفتے سے جہلم سمیت پنجاب بھرمیں رجسٹرڈ تمام گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں اب ان کے مالکان کے قومی شناختی کارڈ سے مسلک کردی جائیں گی۔ نئے نظام کے تحت ہر گاڑی یا موٹر سائیکل کے لیے نمبر پلیٹ گاڑی کے بجائے اس کے مالک کے نام پر جاری کی جائے گی۔ جب کوئی گاڑی فروخت ہوگی ، تو اس پر لگائی جانے والی پلیٹ پرانے مالک کے پاس رہے گی، جبکہ نئے خریدار کونئی پلیٹ جاری کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہری اپنی پرانی پلیٹ واپس کر کے نئی پلیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں، اور اگر کسی کے پاس پہلے سے موجود درست نمبر پلیٹ ہے تو وہ بھی استعمال کی جا سکے گی، بشرطیکہ وہ متعلقہ گاڑی کی قسم سے میل رکھتی ہو۔ حکام نے واضح کیا کہ اب موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی کار پر اور کار کی نمبرپلیٹ موٹر سائیکل پر استعمال نہیں کی جاسکے گی، خلاف ورزی کی صورت میں 8000 روپے تک جرمانہ عائد ہو گا ۔
0






