جہلم (مرزا عبدالجبار)جہلم تھانہ چوٹالہ کی حدود میں ملزمان کی سی سی ڈی ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ اس دوران ایک فائر کانسٹیبل سعید احمد کو لگا جو کہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہا فائرنگ کے دوران دو ملزمان محسن رضا جلالپور نزاکت حیات عرف منا کنگر تحصیل جہلم زخمی حالت میں گرفتار دو ملزمان ہمایوں جہلم اعزار مصدق سرائے عالمگیر فرار جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا گرفتار ملزمان سے متعدد وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد سی سی ڈی ٹیم کا کہنا ہے شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ترجمان سی سی ڈی ٹیم جہلم








