0

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں تقرر و تبادلے

لاہور (نمائندہ خصوصی) محکمہ جیل خانہ جات پنجاب میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا عمل جاری ہے۔ حالیہ احکامات کے تحت یاسر خان کو سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم تعینات کر دیا گیا ہے۔

جبکہ موجودہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم حسن مجتبیٰ رضوی کو انسپکٹریٹ آف پریزن رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

محکمہ جیل خانہ جات کے ذرائع کے مطابق یہ تقرریاں معمول کی انتظامی تبدیلیوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد جیلوں میں نظم و نسق کو مزید بہتر بنانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں