0

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، یکم جولائی سے نئی قیمتوں کا اطلاق

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، یکم جولائی سے نئی قیمتوں کا اطلاق

اسلام آباد (طلحہ راجہ) حکومت پاکستان نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ اضافہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور متعلقہ وزارتوں کی سفارشات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا۔

جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق:

ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) کی قیمت میں 10.39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 272.98 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

پٹرول (MS) کی قیمت میں 8.36 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 266.79 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

یہ قیمتیں 16 جون 2025 کی موجودہ قیمتوں کے مقابلے میں بڑھائی گئی ہیں۔

عوامی حلقوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مہنگائی میں مزید اضافے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں