0

تھانہ سوہاوہ پولیس کی بڑی کارروائی، پرویز عرف پیجا ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار

جہلم: تھانہ سوہاوہ پولیس کی بڑی کارروائی، پرویز عرف پیجا ڈکیت گینگ کے دو کارندے گرفتار

جہلم (کرائم رپورٹر) ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ سوہاوہ پولیس کی کامیاب کارروائی، پرویز عرف پیجا ڈکیت گینگ کے دو خطرناک ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ اور ان کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان پرویز خان اور قاسم کو حراست میں لے لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے چھینی گئی رقم 30 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ – 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن – برآمد کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا، تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ایسے جرائم پیشہ عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ڈی پی او جہلم نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مستقبل میں بھی اسی جذبے سے جاری رہیں گی تاکہ ضلع جہلم کو پرامن بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں