0

جہلم محرم الحرام کے مقدس ایام میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے تمام مسالک کے نمائندگان اور علماء کرام محرم کے ایام میں امن کو قائم رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم(مرزا عبدالجباربیگ)جہلم محرم الحرام کے مقدس ایام میں امن و امان اور مذہبی ہم آہنگی کو یقینی بنانا انتہائی ضروری ہے تمام مسالک کے نمائندگان اور علماء کرام محرم کے ایام میں امن کو قائم رکھنے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ضلعی امن کمیٹی کے ممبران کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ہر قسم کی شر پسندی کے خلاف اپنے محراب و ممبر سے اواز بلند کریں اور ملک پاکستان کو دشمنوں کے سازشوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اجلاس میں ڈی پی او جہلم طارق سندھو ممتاز مذہبی سکالر بابا عرفان الحق ، اسسٹنٹ کمشنر جہلم شمس الرحمن کے علاوہ مختلف مکاتب فکر کے علماء کرام اور نمائندگان کے ساتھ ساتھ محرم کے جلوسوں کے لائسنس داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ محرم کے جلوسوں اور مجالس کی حفاظت کے لیے فول پروف سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر محرم کے ایام میں ہر قسم کی دہشت گردی تقریب کاری اور شر پسندی کو ناکام بنانے کے لیے یک جان ہو جائیں اس موقع پر تمام مسالک کے علماء کرام لائسنس داران اور سماجی شخصیات نے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو یقین دہانی کروائی کہ حسب سابق ضلع جہلم میں محرم کے ایام میں مکمل امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا اور کسی قسم کی شر پسندی یا تخریب کاری کا ذہن رکھنے والے افراد کی اطلاع فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دے کر ضلع کی کو محفوظ بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے اجلاس کے آخر میں ممتاز مذہبی سکالر بابا عرفان الحق نے موجودہ ملکی اور عالمی صورتحال کے پیش نظر محرم الحرام کے ایام کو انتہائی خساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام مسالک کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق آزادی حاصل ہے اور ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ان مقدس ایام کو اچھے طریقے سے گزارنا چاہیے اجلاس کے اخر میں ملکی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں