جہلم (چوہدری عابد محمود)جہلم کے فلاحی ادارے اپناگھر میں مقیم لاوارث بے سہارہ افراد عید الاضحی کے ایام میں بھی اپنوں کی آمدکی راہ تکتے رہے ۔لیکن انہیں کوئی گلے لگانے اورملنے نہ ایاتفصیلات کے مطابق جہلم کے فلاحی ادارے اولڈ ہوم میں۔ موجود لاوارث بے سہارا افراد عید الاضحی کے روز بھی اپنےپیاروں کو یاد کر کرکے روتے رہے۔بےسہارہ افراد کی انکھیں ادارے کے داخلی دروازے پر اپنوں کی راہ تکتی رہیں۔لیکن انہیں لواحقین میں سے کوئی۔ملنے نہ ایا۔اپنا گھر میں موجود افراد نے کہا کہ کھبی عید اپنوں کےساتھ مناتے تھے لیکن اب بچوں اور خونی رشتہ داروں نے گھروں سے نکال دیا ہے اپنی زندگی کے آخری ایام یہاں پورے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اپنا گھر واقعی اپنا گھر ہے یہاں ہمیں کھانے پینے کی کوئی پریشانی نہیں کپڑے جوتے روٹی وقت پر دی جاتی ہے ہم اور کچھ کرنے کے قابل نہیں یہاں زیادہ وقت اللہ کی یاد میں گزارتے ہیں اور ادارے کی بہتری اور ادارے کی سربراہ ڈاکٹر آسیہ ممتاز صاحبہ کی لمبی زندگی کےلیے دعاکرتے ہیں اللہ پاک انہیں صحت والی لمبی زندگی دے وہ ہمارے لیے ماں کادرجہ رکھتی ہیں اور ہمارے ساتھ بہت پیار کرتی ہیں آپناگھر میں مقیم بے سہارہ افراد نے شہر کے مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ ادارے کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ادارے کے سربراہان کی مشکلات میں کمی واقع ہو
0- فیس بک
- ٹویٹر
- واٹس ایپ
- ای میل






