0

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر کو قتل کرنے والا ملزم عمر حیات عرف کاکا فیصل آباد سے گرفتار

اسلام آباد پولیس کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 17 برس کی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
ٹک ٹاکر کو قتل کرنے والا ملزم عمر حیات عرف کاکا فیصل آباد سے گرفتار ہوا

ملزم خود کو مقتولہ کا دوست بتاتا ہے اور وہ قتل کے بعد فیصل آباد فرار ہو گیا تھا
اس مقدمے کی تفتیشی ٹیم میں شامل سب انسپکٹر منصب دار نے ملزم کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مقتولہ کے کال ریکارڈز کی جانچ کے بعد معلوم ہوا ہے کہ قتل سے قبل دونوں کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا تھا۔

تفتیشی افسر منصب دار نے دعویٰ کیا کہ ’انھوں نے ثنا یوسف کے زیر استعمال فون میں آنے والی کالز کا جائزہ لیا تو ایک نمبر کی پروفائل پر موجود تصویر اس شخص سے ملتی تھی، جس کے بارے میں پولیس کو اہلِخانہ نے بتایا تھا کہ اس شکل و صورت کا شخص گھر میں داخل ہوا تھا۔‘ اس کے بعد پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج۔سیف سٹی کیمروں اور فون کی لوکیشن کی مدد سے قاتل کو پکڑا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں