محمد طیب الطاف بھاری اکثریت سے جہلم کورٹ کلرک ایسوسی ایشن کے نائب صدر منتخب
جہلم (ایم سلطان) محمد طیب الطاف نے جہلم کورٹ کلرک ایسوسی ایشن کے انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے نائب صدر کا عہدہ بھاری اکثریت سے اپنے نام کر لیا۔ انتخابات کا انعقاد 26 مئی 2025 کو ہوا، جس میں کل 183 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔
محمد طیب الطاف نے 145 ووٹ حاصل کیے، جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار کو صرف 38 ووٹ ملے۔ اس شاندار کامیابی پر محمد طیب الطاف کو ساتھیوں، وکلاء، اور عدالت کے عملے کی جانب سے مبارکباد دی جا رہی ہے۔
ان کی کامیابی کو کلرک برادری نے اپنے اعتماد کا مظہر قرار دیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے کہ وہ اپنے منصب پر رہتے ہوئے کلرک ایسوسی ایشن کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔






