0

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا تحصیل آفس جہلم کا دورہ، سائلین سے ملاقات اور شکایات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کا تحصیل آفس جہلم کا دورہ، سائلین سے ملاقات اور شکایات کا جائزہ

جہلم (ایم سلطان)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے تحصیل آفس جہلم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے عوامی سروسز کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سائلین سے فردات، انتقال اراضی اور دیگر ریونیو خدمات سے متعلق مسائل دریافت کیے۔

ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود شہریوں سے براہِ راست ملاقات کی اور ان کی شکایات کو سنا۔ شہریوں نے بعض معاملات میں تاخیر اور غیرضروری پیچیدگیوں کی نشاندہی کی جس پر ڈی سی محمد میثم عباس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں کہ عوامی درخواستوں کو بروقت اور شفاف انداز میں نمٹایا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں