0

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تحصیل آفس پر اچانک چھاپہ، افسران کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار

ڈپٹی کمشنر جہلم کا تحصیل آفس پر اچانک چھاپہ، افسران کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار

جہلم (ملک اعجاز اعوان)ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس نے تحصیل دفتر کا اچانک دورہ کیا جس کے دوران تمام متعلقہ افسران اپنی نشستوں سے غیر حاضر پائے گئے۔ دورے کے دوران حیران کن طور پر سرکاری ریکارڈ ایک نائب قاصد کے پاس موجود پایا گیا جس پر ڈی سی جہلم نے سخت ناراضی کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے فوری طور پر تمام متعلقہ افسران سے وضاحت طلب کرتے ہوئے جواب دہی کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری امور میں غفلت اور غیر ذمہ داری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے تحصیل آفس میں نظم و ضبط اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کرنے کا اعلان بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر کا یہ دورہ اچانک کیا گیا تاکہ سرکاری دفاتر میں عوامی شکایات کا حقیقی جائزہ لیا جا سکے۔ عوامی حلقوں کی جانب سے اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں