مرزا عبدالجبار بیگ صدر پریس کلب جہلم کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد آمد، صدر اظہر جتوئی سے ملاقات
اسلام آباد (ایم سلطان) جہلم پریس کلب کے صدر مرزا عبدالجبار بیگ نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں اُنہوں نے نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، صحافیوں کو درپیش مسائل اور میڈیا کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعد ازاں مرزا عبدالجبار بیگ نے نیشنل پریس کلب میں موجود مختلف صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی اور سپورٹس لائبریری و پریس کانفرنس ہال کا وزٹ کیا۔ اُنہوں نے نیشنل پریس کلب کی سہولیات کو سراہا اور صحافی برادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مرزا عبدالجبار بیگ کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا اتحاد اور پیشہ ورانہ تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے، اور اس مقصد کے لیے قومی و علاقائی پریس کلبز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔






