پراپرٹی ٹیکس کی بروقت ادائیگی سے جائیداد کو محفوظ بنائیں، محکمہ ایکسائز پنجاب
لاہور (مرزا عبدالجباربیگ)محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے جائیداد مالکان کو بروقت پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اشتہار کے مطابق، مالی سال کے اختتام میں صرف 30 دن باقی رہ گئے ہیں، اس لیے جائیداد مالکان کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اپنے واجبات فوری طور پر ادا کریں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
محکمے نے واضح کیا ہے کہ پراپرٹی ٹیکس اور دیگر واجبات بروقت ادا نہ کرنے کی صورت میں نہ صرف جرمانے عائد ہوں گے بلکہ قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔ اشتہار میں بتایا گیا ہے کہ اب 32 ہندسوں پر مشتمل یونیک پن کوڈ اور QR کوڈ کے ذریعے “Online Services for Property Tax” کی سہولت بھی دستیاب ہے، جس سے گھر بیٹھے ادائیگی ممکن ہے۔
تاخیر یا غلطی کی صورت میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے 500 روپے جرمانہ بھی عائد کیا جا سکتا ہے۔ شہری کسی بھی معلومات یا شکایت کے لیے ہیلپ لائن 1035 پر رابطہ کر سکتے ہیں یا محکمہ کی ویب سائٹ www.excise.punjab.gov.pk سے معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
محکمہ ایکسائز کا کہنا ہے کہ پنجاب کی ترقی بروقت ٹیکس ادائیگی سے ہی ممکن ہے۔






