0

ڈپٹی وزیراعظم/وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) 2025–26 کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی،

ڈپٹی وزیراعظم/وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) 2025–26 کی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی،

اسلام آباد (طلحہ راجہ)اجلاس میں وزیر مملکت ریلوے/سربراہ وزیراعظم ڈلیوری یونٹ بلال اظہر کیانی، وفاقی وزراء رانا ثنااللہ، احسن اقبال، رانا تنویر، وزیراعظم کے مشیر سید توقیر شاہ اور متعلقہ محکموں کے سینئر افسران نے شرکت کی،

منصوبہ بندی کمیشن نے جاری PSDP منصوبوں کی صورت حال، اگلے مالی سال کے لیے تجویز کردہ ترجیحات اور نفاذ کے بعد سامنے آنے والے چیلنجزز پر تفصیلی بریفنگ دی،

اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کی اہمیت پر زور دیا گیا، اور PSDP کو تفصیل سے جانچنے اور قابل عمل سفارشات پیش کرنے کے لیے ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی،

وزیر خارجہ نے زور دیا کہ PSDP کی ترجیحات میں واضح معاشی و سماجی فوائد ہونے چاہئیں، خاص طور پر روزگار کے مواقع، غربت میں کمی اور علاقائی مساوات، جو وزیر اعظم کے اڑان پاکستان وژن کے ہم آہنگ ہوں جس میں جامع اور جدت پر مبنی ترقی پر زور دیا گیا ہے،

جن ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی گئی ان میں توانائی، ٹرانسپوٹ، پانی، زراعت، ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور CPEC فیز 2.0 کے تحت اسٹریٹیجک اقدامات شامل ہیں، جس کا مقصد پسماندہ علاقوں کو بااختیار بنانا اور قومی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں